شدت پسندوں سے تصادم، بارہ ہلاک | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سکیورٹی فورسز اور شدت پسندوں کے درمیان ہونے والے مسلح تصادم میں بارہ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ سری نگر سے بی بی سی کے نامہ نگار نے اطلاع دی ہے کہ جمعہ کی شام کو سری نگر سے بیس کلو میٹر کے فاصلے پر واقعہ ایک گاؤں پاں پور میں شدت پسندوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان مقابلے میں پانچ شدت پسند ، دو پولیس اہلکار اور ایک فوجی ہلاک ہو گئے۔ اس مقابلے میں جو کئی گھنٹے جاری رہا چار فوجی زخمی بھی ہو گئے ہیں۔ سکیورٹی فورسز اور شدت پسندوں کے درمیان ایک اور جھڑپ میں جو سری نگر سے چالیس کلو میٹر کے فاصلے پر سری نگر لہہ شاہراہ پر واقعے کنگن گاؤں میں ہوئی تین شدت پسند اور تین فوجی ہلاک ہو گئے۔ اس جھڑپ میں گاؤں کی ایک عورت بھی ہلاک ہو گئی۔ اس کے علاوہ دو اور شہری زخمی ہو گئے۔ کنگن میں بھارتی سکیورٹی فورسز نے دو مکانوں کو بھی مسمار کر دیا ہے۔ بھارت کے سیکریٹری داخلہ دھریندر سنگھ ان دنوں کشمیر کے دورے پر ہیں اور انہوں نے کشمیر کے وزیر اعلی سے بھی ملاقات کی ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||