BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 04 August, 2004, 07:41 GMT 12:41 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’دہشت گردی مخالف‘ فوجی مشق
ژن زیانگ کے مسلمان بیجنگ کی بالادستی کے خلاف لڑتے رہے ہیں
ژن زیانگ کے مسلمان بیجنگ کی بالادستی کے خلاف لڑتے رہے ہیں
چین اور پاکستان کی فوجوں نے چین کی سرزمین پر پہلی بار ایک ’دہشت گردی مخالف‘ مشترکہ مشق کا آغاز کیا ہے۔

پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ ان کے فوجی ’دہشت گردی مخالف کارروائیوں‘ کیلئے مشق کررہے ہیں لیکن چین کی جانب سے کچھ بھی نہیں کہا گیا ہے۔

دونوں فوجوں کی یہ مشترکہ مشق چین کے شمال مغربی صوبے ژِن زیانگ میں ہورہی ہے جہاں حالیہ برسوں میں اسلامی شدت پسند سرگرم رہے ہیں۔

کسی بھی چینی اہلکار نے اس فوجی مشق کے مقاصد کے بارے میں کچھ نہیں کہا ہے۔ بیجنگ میں بی بی سی کے نامہ نگار کا کہنا ہے کہ ہوسکتا ہے کہ اس مشق کا تعلق اوئیگور مسلم علیحدگی پسندوں سے ہو۔

اس علاقے میں بسنے والے اوئیگور ترک زبان بولنے والے مسلم ہیں اور انہوں نے چین کی حکومت کے خلاف ہتھیار اٹھالیے ہیں۔ یہ علاقہ پاکستان اور افغانستان سے قریب ہے۔

چین کی حکومت ماضی میں کہتی رہی ہے کہ یہ علیحدگی پسند گروہ القاعدہ سے تعلق رکھتے ہیں لیکن ہمارے نامہ نگار کے بارے میں اس ’تعلق‘ کے بارے میں شواہد پراسرار ہیں۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد