BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 01 August, 2004, 16:11 GMT 21:11 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
جنگی مجرم:امریکہ کا بوسنیا کوانتباہ
کولن پاول
امریکی وزیرِ خارجہ نے بوسنیا کو سخت ترین الفاظ میں متنبہ کیا ہے
امریکی وزیرِخارجہ کولن پاول نے بوسنیا کو متنبہ کیا ہے کہ جنگی قیدیوں کو حوالے کرنے میں مسلسل ناکامی اس کے مستقبل کو خطرے میں ڈال سکتی ہے۔

بوسنیائی دارالحکومت سرائیوو کے چار گھنٹے کے دورے کے دوران انہوں نے کہا کہ سابق سرب بوسنیائی لیڈر رادون کرازچ کی گرفتاری میں ناکامی، نیٹو اور یورپی یونین میں بوسنیا کی رکنیت کے راستے میں رکاوٹ پیدا کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تمام مشتبہ افراد کو برسوں پہلے گرفتار کر کے ہیگ کی عالمی عدالت میں پیش کیا جانا چاہیے تھا۔

اس مختصر دورے کے دوران امریکی وزیرِخارجہ نے بوسنیا کی سہ رکنی صدارت سے بھی ملاقات کی۔

انہوں نے عراق میں بارودی سرنگیں صاف کرنے کے ماہرین بھیجنے کی پیشکش پر بوسنیا کا شکریہ بھی ادا کیا۔

امریکی وزیرخارجہ نے کہا کہ بوسنیا کو کرازچ اور دوسرے مطلوب جنگی مجرموں کی گرفتاری کے لیے کوششیں تیز کرنی چاہیئں۔

انہوں نے کہا کہ انہیں اس وقت تک خوشی حاصل نہیں ہو گی جب تک وہ کرازچ کو ہیگ کی عدالت کے کٹہرے میں کھڑا ہوا نہیں دیکھ لیتے۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد