امریکی سفارت خانےکے باہر دھماکے | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ازبکستان کے دارالحکومت تاشقند میں امریکی اور اسرائیلی سفارت خانوں کے باہر کم سے کم دو دھماکے ہوئے ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی سفارت خانے پر ہونیوالے دھماکے میں کم سے کم دو ازبک شہری ہلاک ہوئے، جبکہ کسی اسرائیلی کے ہلاک ہونے کی خبر نہیں ہے۔ تاشقند میں پراسیکیوٹر کے دفتر کے باہر بھی ایک دھماکے کی اطلاع ہے جہاں کئی افراد زخمی ہوئے ہیں۔ اسرائیلی اور امریکی حکام کو یہ کہتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ یہ دھماکے خود کش حملہ آوروں نے کیے ہیں۔ یہ دھماکے گزشتہ مارچ کے بم حملوں میں ملوث ہونے کے الزام میں اسلامی شدت پسندوں کی عدالتی سماعت شروع ہوتے ہی ہوئے۔ مارچ میں ہونیوالے دھماکوں میں سینتالیس افراد ہلاک ہوئے تھے جس کے لئے پندرہ شدت پسندوں پر مقدمہ چلایا جارہا ہے۔ ان شدت پسندوں پر دہشت گردی، مذہبی انتہاپسندی اور حکومت کا تختہ الٹنے کے الزامات ہیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||