قومی کانفرنس پھرملتوی | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عراق میں عبوری اسمبلی کو نامذ کرنے کے لیے ہفتے کو ہونے والا قومی کانفرنس کا اجلاس ایک مرتبہ پھر ملتوی کر دیا گیا ہے۔ اس قومی کانفرنس کےاجلاس کے منتظمیں کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ نے اس اجلاس کو کم از کم دو ہفتے کے لیے ملتوی کرنے کی درخواست کی ہے۔ اس اجلاس کا بڑا مقصد عبوری اسمبلی کو نامذ کرنا ہے اور اقوام متحدہ کا اصرار ہے کہ اس اجلاس کی نمائندہ حیثیت کو موثر بنانے کے لیے اس میں زیادہ سے زیادہ لوگوں کو شرکت کرنے کے لیے دعوت دینی چاہیے۔ عراق کے چند اہم گروپوں نے جن میں کرد بھی شامل ہیں اس اجلاس میں شرکت نہ کرنے کی دہمکی دی ہے۔ ان گروپوں کا کہنا ہے کہ ان کو اس اجلاس میں مناسب نمائندگی نہیں دی گئی۔ بدھ کوامریکی وزیر خارجہ کولن پاول نے کہا تھا کہ یہ اجلا س ہفتے کو ہی منعقد ہو گا۔ حکام اس بات کی تردید کررہے ہیں کہ یہ اجلاس کو ملتوی عراق میں سکیورٹی کی مخدوش صورت حال کی بنا پر کیا گیا ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||