BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 27 July, 2004, 11:46 GMT 16:46 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ایرانی جنگجُو، ’حفاظت‘ میں آگئے
News image
ایرانی جنگجؤں کو ریڈ کراس اور اقوامِ متحدہ کے پناہ گزیں کیپوں تک رسائی حاصل ہوجائے گی۔
امریکہ نے عراق میں ایرانی حکومت کی ایک مخالف تنظیم کے تین ہزار آٹھ سو اراکین کو جنیوا کنونشن کے تحت ’حفاظت میں آئے ہوئے افراد‘ کی حیثیت دے دی ہے۔

امریکی محکمۂ خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اس نئی حیثیت کا مطلب یہ ہوگا کہ پیپلز مجاہدین کے ان لوگوں کو جو عراق جنگ میں برسرِ پیکار تھے، اب جنگجو تصور نہیں کیا جائے گا۔

تاہم امریکی ترجمان کا کہنا تھا کہ ایرانی جنگوؤں کی حیثیت بدلنے کا یہ مطلب نہیں ہے کہ امریکہ کا ان کے بارے میں دہشت گرد تنظیم کے رکن ہونے کا موقف بھی بدل گیا ہے۔

نئی حیثیت ملنے سے ایرانی جنگجوؤں کو ریڈ کراس اور اقوامِ متحدہ کے پناہ گزینوں کے ادارے تک رسائی مل جائے گی۔

تاہم وہ افراد جن پر دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث ہونے کا شبہہ ہوگا، ان پر نئی حیثیت کا اطلاق نہیں ہوگا۔

صدام حیسن کے معزول ہونے کے بعد اتحادی فوج نے عراق میں پیپلز مجاہدین تنظیم کے تقریباً تین ہزار اراکین کو غیر مسلح کیا تھا۔ انہیں بغداد کے شمال مشرق میں کیمپ اشرف میں رکھا گیا ہے۔

ایران چاہتا ہے کہ ان شدت پسندوں کو ایران بھیج دیا جائے لیکن حقوقِ انسانی کی تنظیموں کا کہنا ہے کہ اگر پیپلز مجاہدین کے اراکین ایران بھیجے گئے تو انہیں حکومتی سطح پر ناروا سلوک کا سامنا کرنا پڑے گا۔

اس سے پہلے عراقی حکام کا یہ خیال تھا کہ اس تنظیم کو ملک بدر کر دیا جائے گا۔

بی بی سی کے نامہ نگار نک چائلڈز کہتے ہیں کہ ان جنگجوؤں کے ساتھ بالاخر کیا ہوگیا یہ واضح نہیں ہے۔ تاہم امریکہ کا کہنا ہے کہ وہ عراقی حکومت کے ساتھ مل کر اس مسئلے کا کوئی حل تلاش کرنےکی کوشش کر رہا ہے۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد