قریع کا استعفی باضابطہ واپس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
فلسطینی وزیراعظم احمد قریع نے منگل کو فلسطینی رہنما یاسر عرفات سے ملاقات کے بعد اپنا استعفی باضابطہ طور پر واپس لے لیا ہے۔ اس طرح دو ہفتے سے جاری وہ بحران ختم ہوگیا جو ان کے استعفی سے پیدا ہوا تھا۔ ادھر غزہ میں اسرائیلی فوج کے ایک حملے میں دو فلسطینی ہلاک ہوگئے ہیں۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ یہ حملہ ان چھاپوں کا حصہ ہے جو فلسطینی شدت پسندوں کے خلاف مارے جا رہے ہیں۔ ایک فوجی ترجمان نے کہا ہے کہ ہلاک ہونے والے راکٹ داغنے والے سیل کے ارکان تھے۔ قریع نے فلسطینی سکیورٹی فورسز اور خفیہ ایجنسیوں پر اختیار کے تنازعہ کے بعد اپنے عہدے سے استعفی دیا تھا۔ کابینہ کے ایک وزیر کا جو ملاقات میں موجود تھے کہنا ہے کہ یاسر عرفات نے اس بات سے اتفاق کیا ہے کہ وہ فلسطینی پولیس کا اختیار احمد قریع کے سپرد کر دیں گے۔ نامہ نگاروں کا کہنا ہے کہ یہ ایک وعدہ ہے اور ایسے وعدہ پہلے بھی کیے گئے مگر ایفا ہونے کی نوبت نہیں آئی۔ احمد قریع نے رملہ میں ایک پریس کانفرنس کو بتایا کہ وہ یاسر عرفات کی خواہش کا احترام کرتے ہیں اور انہیں توقع ہے کہ دونوں ملکر کام کر سکیں گے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||