گوانتاناموبے سے چار فرانسیسی رہا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
فرانس سے آنے والی اطلاعات کے مطابق امریکہ نے گوانتانامو بے کے فوجی اڈے میں بغیر مقدمات کے دو سال سے قید چار فرانسیسی شہریوں کو رہا کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق جن فرانسیسی شہریوں کو امریکہ نے افغانستان سے گرفتار کیا تھا اب انہیں واپس پیرس بھیجا جا رہا ہے۔ کیوبا کے گوانتاناموبے کے امریکی فوجی اڈے میں تقریباً مختلف ممالک کے چھ سو سے زائد افراد قید ہیں۔ ان افراد کو دہشت گردی میں ملوث ہونے کے شبہے میں گرفتار کیا گیا تھا۔ ان میں سے کسی کو بھی رشتہ داروں اور وکلاء تک رسائی حاصل نہیں ہے۔ فرانسیسی قیدیوں سے پہلے کئی پاکستانیوں، افغانیوں اور چند برطانوی شہریوں کو بھی رہا کیا گیا تھا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||