غزہ میں اسرائیلی آپریشن | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اسرائیل فوج نے غرب اردن میں شدت پسندوں کی طرف سے شمالی قصبے بیت الہنون میں راکٹ کے حملوں کو روکنے کے لیے کارروائی شروع کر دی ہے۔ عینی شاہدوں نے بتایا ہے کہ اسرائیل فوج ٹینک جن کو جنگی ہیلی کاپٹروں کی مدد حاصل تھی قصبے میں داخل ہو گئے ہیں اور علاقے سے شدت پسندوں اور اسرائیل فوج کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کی بھی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ فائرنگ کے اس تبادلے میں ایک شخص کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ بیت الہنون کے میئر نے بتایا کہ اسرائیل فوج گزشتہ ایک ماہ کے اندر علاقے میں سینکڑوں ایکٹر پر پھیلے زرعی فارموں کو تباہ کر چکی ہے۔ دریں اثنا ایک اسرائیلی آبادکار نے ایک فلسطینی کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ تشدد کا یہ واقعہ ایک ایسے وقت ہوا ہے جب اسرائیلی آباد کار علاقے سے اسرائیلی انخلاء کے اعلان کے خلاف غزہ سے یروشلم تک نوے کلو میٹر طویل انسانی زنجیر بنانے کی تیاری کر رہے ہیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||