BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 25 July, 2004, 23:23 GMT 04:23 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ایران نے الزامات مسترد کر دیئے
News image
گیارہ ستمبر کمیشن کی رپورٹ میں ایران اور القاعدہ کے روابط کا ذکر ہے
ایران نےگیارہ ستمبر کمیشن کی رپورٹ میں اس پر لگائے گئے الزامات کو مسترد کر دیا ہے اور کہاہے کہ یہ سب کچھ نومبر میں میں ہونے والے امریکی انتخاب کی تیاری کا حصہ ہے۔

ایران کی وازارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ گیارہ ستمبر کمیشن کی رپورٹ میں لگائے گئے الزامات لغو ہیں اور انتخابی مہم کا حصہ ہیں۔

پچھلے ہفتے جاری ہونے والی گیارہ ستمبر کمیشن کی رپورٹ میں ایران اور القاعدہ میں روابط کا ذکر ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گیارہ ستمبر حملوں میں حصہ لینے والے آٹھ ہائی جیکروں نے ایران کے راستے افغانستان چھوڑا اور امریکہ میں پہنچ کر تباہی مچا دی۔

گیارہ ستمبر کمیشن نے البتہ کہا ہے کہ اس کے پاس کوئی شہادت نہیں ہے کہ ایران امریکہ پر حملوں میں ملوث ہے۔

ایرانی حکومت کے ترجمان نے کہا کہ ایران اور القاعدہ کا تعلق ثابت کرنے کی کوششیں پہلے بھی ناکام ہو چکی ہیں اور اب کی کوششیں بھی کوئی رنگ نہیں لا سکیں گیں۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ایران اور القاعدہ میں نظریاتی اختلافات کی وجہ سے کسی تعاون کا صوال ہی پیدا نہیں ہو سکتا۔

طالبان حکومت کے دوران جب القاعدہ اپنے عروج پرتھی اس وقت ایران اور افغانستان میں اختلافات اتنے بڑھ چکے تھی کہ دونوں ملکوں کی فوجیں آمنے سامنے آ چکی تھیں۔

ایران ہمیشہ یہ کہتا رہا ہے کہ طالبان اور القاعدہ امریکی پیداوار ہے ۔

ایران نے اس بات کی تردید نہیں کی ہے کہ آٹھ ہائی جیکروں نےشاید ایران کے راستے سفر کیا ہو۔

ایران کا کہنا ہے کہ افغانستان کے ساتھ اس کی سرحد بہت لمبی ہے اور اس پر نقل ہر حمل کی مکمل طور پر نگرانی مشکل ہے۔

ایران کا کہنا ہے کہ امریکہ اپنے سارے وسائل کے باوجود میکسیکو کے اپنی سرحد کو کبھی بھی مکمل طور پر قابو نہیں کر سکا ہے ۔

ایران کا کہنا ہے کہ اس نے سینکڑوں القاعدہ کے لوگوں کو پکڑ کر ملک بدر کیا ہے۔

ایران نے اب بھی القاعدہ کے کچھ لوگوں کو پکڑ رکھا ہے لیکن ان کی شناخت ظاہر کرنے اور ان کو امریکہ کے حوالےکرنے سے انکار کرتا رہا ہے۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد