BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بیس ہزار افغان مہاجرین وطن واپس
 افغان مہاجرین
بیس ہزار افغان مہاجرین کو واپس افغانستان دھکیل دیا گیا۔
جنوبی وزیرستان میں القاعدہ کے حامیوں کے خلاف کارروائی کے دوران
پاکستانی حکام نے دو پناہ گزیں کیمپوں کو بند کرکے بیس ہزار افغان مہاجرین کو واپس افغانستان میں دھکیل دیا ہے۔

اقوام متحدہ کی پناہ گزینوں کی ایجنسی کا کہنا ہے پاکستانی حکام نے قبائلی علاقے میں حالیہ کاروائیوں کے دوران دو پناہ گزین کیمپوں پر پر بل ڈوزر چلا دیۓ ہیں۔ ان کو شبہ تھا کہ چیچن اور ازبک جنگجو وہاں چھپے ہوئے ہیں۔

اقوام متحدہ کی پناہ گزینوں کی ایجنسی کا کہنا ہے کہ کیمپوں میں رہنے والوں کو باہر نکلنے کی بہت تھوڑی سی مہلت دی گئی تھی ۔

اس دوران میں قبائلی علاقے کے دوسرے بہت سے افغان پناہ گزیں بھی پاکستانی فوج اور عسکریت پسندوں کے درمیان لڑائی سے بچنے کے لۓ بھاگ گئے ہیں۔

ایک امدادی کارکن کا کہنا ہے دونوں صورتوں میں پناہ گزینوں کو یہ رعایت نہیں دی گئی کہ وہ پاکستان کے اندر کسی اور جگہ چلے جائیں۔

اقوام متحدہ کی پناہ گزینوں کی ایجنسی کے ایک ترجمان نے بتایا کہ بلکل ایسے ہوا کہ جیسے انگلی سے اشارہ کرکے افغان مہاجرین کو کہہ دیا گیا ہو کہ افغان سرحد اس طرف ہے۔ ا ور آپ جانے کی جلدی کریں۔

بیس ہزار پناہ گزیں سرحد پار کرکے پکتیکا کے علاقے میں داخل ہو گئے ہیں جسے اقوام متحدہ نے افغانستان میں سب سے کم محفوظ علاقہ بتایا ہے۔ اور وہاں اقوام متحدہ کا کوئی نمائندہ بھی نہیں ہے ۔

تاہم پناہ گزینوں کی ایجنسی کا کہنا ہے کہ ایک سوئس امدادی تنظیم کے ساتھ مل کر وہ ان کو عارضی پناہ گاہیں فراہم کررہی ہے جن میں سے بعض بالکل بے گھر اور قلاش ہیں۔

اقوام متحدہ کی ایجنسی کے ترجمان پیٹر کیسلر نے بتایا ہے کہ پاکستان سے کہا جارہا ہے کہ آئندہ بے دخل ہونے والے پناہ گزینوں کو موقع دیا جائے کہ وہ پاکستان کے اندر کہیں اور جاکر قیام کرسکیں۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد