BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
اشرف قاضی عراق جائیں گے: عنان
اشرف جہانگیر قاضی تجربہ کار سفیر ہیں
اشرف قاضی تجربہ کار سفیر ہیں
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کوفی عنان نے اعلان کیا ہے کہ پاکستانی سفارتکار اشرف جہانگیر قاضی اگلے ماہ سے بغداد میں اقوام متحدہ کے سفیر کی حیثیت سے کام کرنا شروع کردیں گے۔

گزشتہ اگست بغداد میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر پر بمباری میں اقوام متحدہ کے عراق کے لئے اس وقت کے سفیر سرجیو دی میلو کی ہلاکت کے بعد سے یہ عہدہ خالی رہا ہے۔ کوفی عنان نے کہا کہ بغداد میں اقوام متحدہ کا مشن پھر سے قائم کرنے کے لئے اشرف جہانگیر قاضی اپنے ساتھ ایک چھوٹی ٹیم لے جائیں گے۔

عنان کا کہنا تھا کہ ٹیم کے مزید اراکین اس وقت تک بغداد نہیں جائیں گے جب تک ان کی سیکیورٹی کے لئے خصوصی فورس کا قیام نہیں ہوجاتا۔ اشرف جہانگیر قاضی کی عراق میں اقوام متحدہ کے سفیر کی حیثیت سے تقرری کا اعلان حال ہی میں ہوا تھا۔

دریں اثناء عراقی وزیراعظم ایاد علاوی نے کہا ہے کہ وہ چاہیں گے کہ اسلامی اور عرب ممالک عراق میں سیکیورٹی قائم کرنے کے لئے فوج مہیا کریں۔ علاوی نے کہا کہ اس بارے میں انہوں نے مصر کی حکومت سے بات چیت کی ہے۔ مصر کی حکومت کی جانب سے اب تک فوج بھیجنے کے بارے میں کچھ نہیں کہا گیا ہے۔

اشرف جہانگیر قاضی تجربہ کار سفیر ہیں اور ماضی میں ہندوستان، چین، شام، مشرقی جرمنی اور روس میں پاکستان کا سفیر رہ چکے ہیں۔

آنیوالے دنوں میں اشرف جہانگیر قاضی کے لئے عراق میں نئے آئین کی تحریر، انتخابات کا انتظام اور اقوام متحدہ کے دیگر امدادی پروگراموں کی دیکھ بھال اہم ذمہ داریوں کا حصہ ہیں۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد