’ورکشاپ’ پر اسرائیلی فائرنگ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اسرائیل کے فوجی ہیلی کاپٹروں نے غزہ کی پٹی کے جنوب میں ایک رفیوجی کیمپ پر دو میزائیل داغے ہیں۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ میزائیلوں کا نشانہ خان یونس رفیوجی کیمپ میں ایک ورکشاپ تھا۔ اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ ایک مشتبہ ہتھیار بنانے والے ورکشاپ کو نشانہ بنایا گیا۔ فائرنگ کے وقت خان یونس رفیوجی کیمپ میں کوئی شخص موجود نہیں تھا۔ فلسطینی پولیس کے اہلکار اور ایمبولنس فورا جائے وقوع پر پہنچے۔ یہ معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ اس اسرائیلی کارروائی میں کوئی زخمی تو نہیں۔ ایک بیان میں اسرائیلی فوج نے کہا کہ یہ ورکشاپ فلسطینی شدت پسند تنظیم حماس کے لئے ہتھیار بنانے کے لئے استعمال کیا جارہا تھا۔ اسرائیلی فوج کے بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ فائرنگ کے بعد ’’دھماکے ہوتے ہوئے دیکھے گئے جس کا مطلب یہ ہے کہ وہاں دھماکہ خیز مواد’’ موجود تھے۔ گزشتہ چودہ جولائی کو بھی اسرائیلی ہیلی کاپٹروں نے غزہ شہر میں ایک مشتبہ ہتھیار بنانے والے ورکشاپ پر میزائیل داغے تھے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||