مسلمانوں پر تنقید، ترکی کی حمایت | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہالینڈ کے وزیراعظم پیٹر جان بالکننڈے نے مسلمانوں کے بعض گروہوں کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ مسٹر پیٹر جان بالکننڈے کا ملک اس وقت یورپی یونین کا صدر ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ مسلمان عورتوں پر دباؤ ڈالتے ہیں اور ان سے نفرت کا اظہار کرتے ہیں۔ یورپی پارلیمنٹ میں تقریر کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ ’تاہم مسلمانوں کے خوف کا اثر آئندہ سال یورپی یونین میں ترکی کی رکنیت کے بارے میں فیصلہ کرنے پر نہیں پڑنا چاہیے۔‘ مسٹر بالکننڈے نے کہا ہے کہ اقدار میں شراکت کے حامی یورپ کے لیے یہ بات مناسب نہیں ہو گی کہ وہ کسی خاص مذہب کے راستے میں رکاوٹیں پیدا کرے۔ ان کا کہنا ہے کہ خرابی مذہب میں نہیں اس کے اس کو غلط انداز سے استعمال کرنے میں ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||