سعودی عرب: دو شدت پسند ہلاک | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں سکیورٹی فورسز کے درمیان ایک مسلح جھڑپ میں دو مشتبہ شدت پسند ہلاک اور تین دوسرے زخمی ہو گئے ہیں۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق سعودی سکیورٹی فوج کو امریکی شہری جانسن کا کٹا ہوا سر بھی اس علاقے سے ملا ہے۔ یہ مسلح جھڑپ دارالحکومت ریاض کے شاہ فہد ڈِسٹرکٹ میں ہوئی۔ اطلاعات کے مطابق سکیورٹی اہلکاروں نے سعودی عرب میں القاعدہ کے مشتبہ سربراہ صالح الاوفی کے گھر چھاپہ مارا اور ان کے خاندان کے دیگر افراد کو حراست میں لے لیا۔ حکام نے ابھی تک یہ نہیں بتایا کہ آپریشن میں القاعدہ کے مشتبہ بھی اس جھڑپ میں شامل تھے یا نہیں۔ حالیہ دنوں میں سعودی سیکیورٹی فورسز اور القاعدہ کے کارکنوں کے درمیان سعودی عرب میں ہونیوالی مختلف مسلح جھڑپوں میں اسی سے زائد لوگ مارے گئے ہیں۔ شاہ فہد نے جون کے اواخر میں ان شدت پسندوں کے لئے مشروط معافی کا اعلان کیا تھا جو ایک ماہ کے اندر ہتھیار ڈال دیں۔ یہ ڈیڈلائن چند دنوں میں ختم ہوجائے گی اور حکام نے ان شدت پسندوں کے خلاف سخت کارروائی کا عہد کیا ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||