عراق میں اعلیٰ اہلکار قتل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عراق میں بصرہ کی علاقائی کونسل کے رکن حازم العيناتشي کو دو محافظوں سمیت قتل کر دیا گیا ہے۔ برطانوی فوج کے مطابق حازم العيناتشي کو منگل کی صبح اس وقت قتل کیا جب وہ گھر سے اپنے دفتر کی طرف جا رہے تھے۔ حازم العيناتشي بصرہ کے سابق نائب گورنر تھے۔ بصرہ شہر اس وقت برطانوی فوج کی کمانڈ میں ہے۔ ابھی تک حملہ آوروں کی نشاندہی نہیں ہو سکی۔ حازم العيناتشي کو ایک چیک پوسٹ پر روک کر گولیاں ماری گئیں۔ حالیہ دنوں میں مشتبہ شدت پسندوں نے کئی سیاستدانوں اور صوبائی اہلکاروں کو قتل کیا ہے اور العيناتشي کا قتل بھی اس سلسلے کی ایک کڑی نظر آتا ہے۔ گزشتہ ہفتے شمالی عراقی شہر موصل کے گورنر اسامہ کاشمولا کو قتل کر دیا گیا تھا۔ پیر کو بھی وزارتِ دفاع کے ایک اعلیٰ اہلکار کو بغداد میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||