آ گئے خواب کی تعبیر بتانے والے | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
متحدہ عرب امارات میں ایک سرکاری ویب سائیٹ کا کہنا ہے کہ وہ لوگوں کے خوابوں کی تعبیر و تشریح کے لئے خدمات فراہم کرے گی۔ حکومتِ دبئی کے محکمۂ اوقاف اور اسلامی امور کا کہنا ہے کہ وہ نیم حکیم اور ڈھونگ رچانے والوں کا متبادل فراہم کرے گی۔ حکام کا کہنا ہے کہ انہیں ایسی ویب سائیٹ بنانے کا خیال تب آیا جب اس کے محکمے کے ایک ملازم نے ایک ریڈیو پروگرام سنا، جس میں ایک خاتون خواب میں دکھائی دینے والے ایک خنجر کے بارے میں کچھ بتاتی ہے۔ اس خاتون کو اس کے خواب کی تعبیر یہ بتائی گئی کے اس کے خاندان میں کوئی اس کا برا چاہتا ہے۔ مذکورہ محکمے کا کہنا ہے کہ حضرت محمدنے خوابوں کو تین زّمروں میں تقسیم کیا ہے۔ اس تقسیم کے مطابق کچھ خواب ایسے ہوتے ہیں جو اللہ کی طرف سے دکھائے جاتے ہیں اور یہ اچھے خواب ہوتے ہیں۔ دوسرے خواب وہ ہوتے ہیں جو شیطان کی طرف سی دکھائے جاتے ہیں اور وہ برے خواب ہوتے ہیں۔ تیسرے وہ خواب جو ان واقعات اور حالات کی وجہ سے دکھائی دیتے ہیں جو افراد کی زندگیوں میں پیش آتے ہیں۔ اسلام یہ تعلیم بھی دیتا ہے کہ صرف اچھے خوابوں کی تعبیر جاننے کی کوشش کی جانی چاہیے اور برے خوابوں کو فراموش کر دیا جانا چاہیے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||