’امریکی مسلمان خوف زدہ‘ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی نے دہشت گردی کے خلاف کوششوں کو تیز کرنے کے لیے پورے ملک میں مسلمانوں خصوصاً عرب مسلمانوں سے پوچھ گچھ شروع کر دی ہے۔ ’دی واشنگٹن پوسٹ‘ نے ایک خبر میں ایف بی آئی کے حوالے سے کہا ہے کہ ان کے اہلکار حساس معلومات کے نتیجے میں شناخت کیے جانے والے افراد سے پوچھ گچھ کر رہے ہیں۔ ابھی تک چند درجن سماجی رہنماؤں، طلباء، کاروباری افراد اور دیگر لوگوں سے رضاکارانہ انٹرویو کیے گئے ہیں اور اگلے کچھ ہفتوں میں یہ سلسلہ مزید پھیلایا جائے گا۔ مسلم اور عرب مسلم برادری کے رہنماؤں نے شکایت کی ہے کہ اس طرح کی پوچھ گچھ سے لوگوں میں خوف پیدا ہو رہا ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||