BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 16 July, 2004, 19:24 GMT 00:24 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
فلسطینی پولیس سربراہ رہا
غزہ
غزہ میں جبالی کے بہت دشمن ہیں
غزہ کی پٹی میں فلسطینی پولیس سربراہ غازی جبالی کو جنہیں چند گھنٹے پہلےمسلح افراد نے اغواء کیا تھا رہا کردیا گیا ہے۔

ایک غیر معروف فلسطینی انتہا پسندگروہ جنین مارٹرز بریگیڈ نے جبالی کو غزہ کے جنوب میں اس وقت اغواء کیا تھا جب وہ گاڑیوں کے قافلے میں ساحلی شاہراہ پر جا رہے تھے ۔ مسلح افراد نے ان کے قافلے پر حملہ کر کے انہیں اغواء کر لیا تھا۔ حملے میں ان کے دو محافظ اس حملے میں زخمی ہو گئے ہیں۔

اغواء کے بعد انہیں غزہ کے مہاجر کیمپ بریج میں ایک گھر میں رکھا گیا تھا جہاں گھر کے ارد گرد عمارتوں کی چھتوں پر نقاب پوش مسلح افراد پوزیشنیں سنبھالے ہوئے تھے۔

غزہ میں بی بی سی کے نامہ نگار ایلن جانسن کا کہنا ہے کہ کچھ عرصہ سے پتہ چل رہا تھا کہ غزہ میں جبالی کے بہت سے طاقتور دشمن ہیں۔ چند ماہ پہلے انتہا پسندوں نے ان کے دفتر میں ان پر حملہ کیا تھا اور اس کے کچھ ہی عرصہ بعد ان کے گھر پر حملہ کیا گیا۔

اغواء کنندگان ان کی بد عنوانیوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کر رہے تھے۔

جبالی کی رہائی فلسطینی حکام کی اغواء کنندگان کے ساتھ مذاکرات کے نتیجے میں عمل میں آئی۔ تا ہم یہ معلوم نہیں ہوا کہ ان کی رہائی کن شرائط پر ہوئی ہے۔

نامہ نگار کا کہنا ہے کہ پولیس سربراہ ہونے کے ناطے ایسی صورتحال میں معاشرے میں امن وامان قائم کرنا مشکل ہوجاتا ہے جب وہاں ہر طرف بہت سے مسلح گروہ موجود ہوں۔ باقی اہم سرکاری اہلکاروں کی طرح جبالی پر بھی رشوت اور بدعنوانیوں کے الزامات ہیں اور غزہ کے لوگ انہیں نا پسند کرتے ہیں۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد