نیٹو افواج کے ساتھ دھوکا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
نیٹو کی قیادت میں افغانستان میں مقیم امن فوج آئی ایس اے ایف کا کہنا ہے کہ انہوں نے طالبان کے خلاف لڑنے والے ایک غیر قانونی گروہ کی انجانے میں مدد کی تھی۔ اس گروہ میں کچھ امریکی اور افغان شامل تھے اور انہیں پچھلے ہفتے گرفتار کر لیا گیا تھا۔ آئی ایس اے ایف کے ترجمان نے کہا ہے کہ اس کی فوج نے چھاپے مارنے میں اور عمارتوں کی تلاشی لینے میں اس گروہ کی مدد کی تھی۔ گرفتار ہونے والوں میں ایک سابق امریکی فوجی جاناتھن اڈیما شامل ہے۔ اطلاعات ہیں کہ یہ گروہ کرائے کے افراد پر مشتمل تھا اور گرفتاری کے وقت ان کی حراست میں آٹھ افغان پائے گئے تھے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||