البرداعی، شیرون ملاقات | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
مشرق وسطی کو جوہری ہتھیاروں سے پاک خطہ بنانے کے خیال پر جمعرات کو بین الاقوامی جوہری توانائی کے ادارے کے سربراہ محمد البرداعی اور اسرائیل کے وزیر اعظم ایرئیل شیرون کے درمیان ہونے والی ملاقات میں گفتگو متوقع ہے۔ مشرق وسطی کو جوہری ہتھیاروں سے پاک خطہ بنانا محمد البرادعی کی ترجیحات میں سے ہے جب کے اسرائیل اپنے جوہری پروگرام کے بارے میں ابہام کی پالیسی پر کار بند ہے۔ مبصرین کے خیال میں اسرائیل کے پاس دو سو کے قریب جوہری ہتھیار موجود ہیں جب کہ اسرائیل نے اپنے جوہری پروگرام کا کبھی اعتراف نہیں کیا۔ محمد البرداعی کے اسرائیل پہنچنے سے دو دن قبل اسرائیل نے پہلی مرتبہ نقب صحرا میں واقع اپنی جوہری تنصیبات کی تصاویر ایک سرکاری ویب سائٹ پر شائع کی تھیں۔ اسرائیل ایران کے جوہری پروگرام کے بارے میں اپنے خدشات ظاہر کرتا رہا ہے اور اپنے جوہری پروگرام کے بارے میں کس قسم کی تفصیل مہیا کرنے سے بھی گریز کرتا رہا ہے۔ اسرائیل نے جوہری عدم پھلاؤ کے عالمی معاہدے پر بھی دستخط نہیں کئے اس لیے وہ انٹرنشنل ایٹمی انرجی ایجنسی کے معائنے کرنے کے دائرہ اختیار سے بھی باہر ہے۔ جب کہ ایران اس معاہدے پر دستخط کر چکا ہے اور ائی اے ای اے کے معائنہ کار اس کی جوہری تنصیبات کا معائنہ کر چکے ہیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||