چرچ مالی طور پر بھی دیوالیہ ہو گیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکہ میں رومن کیتھولک فرقے سے تعلق رکھنے والے چرچ آرچڈیو سیس پادریوں پر جنسی زیادتیوں کے الزامات میں ہرجانے ادا کرتے کرتے دیوالیہ ہو گیا ہے۔ چرچ نے دیوالیہ ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایسا کرنے پر اس لیے مجبور ہوا ہے کہ اسے پادریوں پر لوگوں سے جنسی زیادتیوں کرنے کے الزامات میں بھاری معاوضے ادا کرنے پڑے ہیں۔ پورٹ لینڈ کا چرچ ابھی تک پانچ کروڑ تیس لاکھ ڈالر ہرجانے کے طور پر لوگوں کو ادا کر چکا ہے لیکن اب بھی اسے بہت سے ایسے دعوؤں کا سامنا جن میں ہرجانے کی کل رقم پندرھ کروڑ ڈالر سے زیادہ ہے۔ چرچ نےکہا کہ اب اس کے پاس مزید ہرجانے ادا کرنے کے لیے کوئی پیسہ نہیں ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||