ایڈورڈز کیری کے نائب ہونگے | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکہ کے ڈیموکریٹک صدرارتی امیدوار جان کیری نے سینیٹر جان ایڈورڈز کواپنے ساتھ نائب صدر بننے کے لیے چنا ہے۔ مسٹر کیری نے اس بات کا اعلان منگل کو پنسلوینیا میں ایک الیکشن ریلی میں کیا۔ سینیٹر ایڈورڈز بھی صدارتی انتخابات میں امیدوار تھے۔ اب سینیٹر ایڈورڈز کو جولائی میں ہونے والے ڈیموکریٹک قومی کانفرنس میں منتخب کیا جانا ضروری ہے۔ پچھلے ہفتے مسٹر ایڈورڈز جان کیری سے ملنے گئے تھے۔ مسٹر کیری نے اپنے حامیوں کو بتایا ہے کہ وہ اپنے فیصلے سے بہت خوش ہیں اور ان کی نظر میں ایڈورڈز صحیح امیدوار ہیں۔ منگل کو ہونے والی ریلی سے پہلے مسٹر کیری نے نامہ نگاروں سے کہا کہ ’ اب کچھ مزا آئےگا‘۔ نامہ نگاروں کا کہنا ہے کہ سینیٹر ایڈورڈز اور جان کیری ایک اچھی سیاسی جوڑی ثابت ہونگے۔ سینیٹر ایڈورڈز نے ڈک گپھارڈٹ کو نائب صدرارت کے لیے دوڑ میں ہرا دیا ہے۔ سینیٹر ایڈورڈز ایوان نمائندگان میں ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ رہ چکے ہیں اور ایک منجھے ہوئے سیاست دان ہیں۔ تاہم کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ ان کا تجربہ ہی ان کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔ وہ دو بار ناکامیاب صدارتی امیدوار رہ چکے ہیں اور شاید اس بات کا ان کی قومی مقبولیت پر برا اثر پڑے۔ جان ایڈورڈز کے علاوہ آئیووا کے گورنر ٹام ولسیک اور فلوریڈا کے باب گراہم بھی نائب صدر کے امیدوار کی دوڑ میں شامل تھے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||