’دہشت گردوں کی مدد کی جارہی ہے‘ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عراق کے عبوری وزیر خارجہ ہشیار زیباری نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے ملک میں جاری مزاحمت کو دیگر ممالک کی حکومتوں کی مدد حاصل ہے۔ برطانوی اخبار سنڈے ٹیلی گراف سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت غور کررہی ہے کہ وہ ثبوت و شواہد شائع کردیئے جائیں جن سے بقول عراقی وزیر خارجہ کے، پتہ چلتا ہے کہ عراق میں مزاحمت کاروں اور کئی دیگر ممالک کی حکومتوں کے درمیان تعلقات قائم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عراقی حکومت کے علم میں وہ تفصیلات آئی ہیں جن سے، بقول ان کے، پتہ چلتا ہے کہ دیگر ممالک کی حکومتیں کس طرح عراق کے دہشت گردوں کی مدد کررہی ہیں۔ اگرچہ انہوں نے کسی ملک کا نام تو نہیں لیا لیکن ان کا کہنا تھا کہ انہیں معلوم ہے کہ کس کی حمایت کون کررہا ہے اور آئندہ چند روز میں وہ یہ حقائق عام کردیں گے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||