ایرانی محافظ امریکہ بدر | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکہ نے اقوامِ متحدہ کے مشن میں ایران کے دو محافظوں کو جاسوسی کے الزام میں ملک سے نکال دیا ہے۔ ایک امریکی سفارتکار کا کہنا ہے کہ ان دونوں کی سرگرمیاں ان کے فرائض سے میل نہیں کھاتی تھیں ۔ گزشتہ دو سالکے دوران انہیں تین مرتبہ نیویارک میں متعدد مقامات کی تصاویر لیتے ہوئے پکڑا گیا ۔ ایک افسر نے خبر رساں ایجنسی اے پی کو بتایا کہ حال ہی میں یہ دونوں امریکہ سے چلے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ان محافظوں کو پہلی مرتبہ جون 2002 میں بنیادی ڈھانچوں ، ٹرانسپورٹ تنصیبات اور مشہور عمارتوں کی تصاویر بناتے ہوئے پکڑا گیا تھا۔ دوسرا واقعہ 2003 میں پیش آیا جب انہیں تصاویر لینے سے روکا گیا۔ اقوامِ متحدہ میں امریکی مشن کے ترجمان رچرڈ گرینل نے ان دونوں کو وہاں سے نکالنے کی تصدیق کر دی ہے لیکن کوئی اور تفصیل نہیں بتائی۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||