BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 29 June, 2004, 11:23 GMT 16:23 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
صدام قانوناً عراقی انتظامیہ کے حوالے
عراقی وزیر اعظم ایاد علاوی
عراقی وزیر اعظم ایاد علاوی
عراق کے وزیر اعظم ایاد علاوی نے کہا ہے کہ ملک کے سابق صدر صدام حسین ً بدھ کو قانوناً نئی حکومت کے حوالے کر دیئے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ صدام حسین اور ان کی حکومت سے تعلق رکھنے والے زیر حراست گیارہ ارکان جسمانی طور پر امریکی فوج کی ہی تحویل میں رہیں گے۔

عراق کے نئے وزیر اعظم نے کہا کہ سابق صدر کے مقدمے کی منصفانہ سماعت ہو گی اور ان کے ساتھ وہ سلوک نہیں ہوگا جو ان کے دور میں عراقی عوام کے ساتھ روا رہا۔

اس کے ساتھ ہی عراق کے وزیر داخلہ حسن النقیب نے امید ظاہرکی ہے کہ عراقی فوج اور پولیس ’تشدد اور دہشت گردی‘ کے واقعات پر قابو پا کر عوام کا اعتماد حاصل کرنے میں ہو جائیں گی جو امریکی فوج کو عراق میں حاصل نہیں ہو سکا۔

دریں اثنا عراق میں اقتدار نئی عراقی انتظامیہ کو منتقلی کے موقع پر بھی تشدد کے واقعات جاری ہیں اور تین امریکی فوجیوں کی ہلاکت کی اطلاع ملی ہے۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد