BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 28 June, 2004, 13:45 GMT 18:45 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
غزہ میں دو اسرائیلی ہلاک
غزہ میں راکٹ حملے بدستور جاری
غزہ میں راکٹ حملے بدستور جاری
غزہ میں فلسطینوں کی طرف سے کیے گئے دو راکٹ حملوں میں ایک بچی سمیت دو اسرائیلی ہلاک اور نو زخمی ہو گئے ہیں۔

غزہ کی پٹی سے داغے گئے دو راکٹ اسرائیلی قصبے سدروت میں ایک عمارت میں لگے ۔ اس عمارت کے پاس ہی بچوں کا سکول بھی ہے۔ مرنے والوں میں ایک تین سال کا بچہ بھی شامل ہے۔

غزہ کے علاقے سے راکٹ داغے جانا نئی بات نہیں ہے لیکن یہ پہلا موقع ہے کہ راکٹ حملے سے کوئی ہلاک ہوا ہے۔

اس سے پہلے ایک اسرائیلی فوجی چوکی پر زبردست دھماکہ ہوا جس میں ایک فوجی ہلاک اور پانچ زخمی ہو گئے۔

فوجی چوکی پر اس حملے کے کچھ دیر بعد اسرائیلی فوجی ہیلی کاپٹروں نے زیتون کے علاقے میں دو ورک شاپوں کو میزائیلوں سے نشانہ بنایا جس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

اس کے علاوہ اسرائیلی فوج نے خان یونس کے پناہ گزیں کیمپ پر فائرنگ کر کے ایک فلسطینی سیکیورٹی اہلکار اور ایک بچے کو ہلاک کر دیا ہے۔

اسرائیلی فوج کا کہنا تھا کہ پناہ گزیں کیمپ سے اسرائیلی فوج پر زبردست فائرنگ کی جا رہی تھی جس کے جواب میں انہوں نے فائرنگ کی۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد