عراق: نئے امریکی جنرل کا تقرر | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکی وزارتِ دفاع نے تصدیق کی ہے کہ ایک نئے سینئر جنرل جارج کیسی عراق میں لیفٹننٹ جنرل ریکارڈو کی جگہ فوجی کمانڈر کی ذمہ داری سنبھالیں گے۔ جارج کیسی اس وقت امریکی فوج کے وائس چیف آف اسٹاف ہیں۔ جنرل کیسی کا عہدہ نیا ہوگا جس کا کام عراق کی نئی عبوری حکومت اور وہاں قائم ہونے والے امریکہ کے نئے سفارت خانے کے ساتھ رابطہ قائم کرنا ہوگا۔ پنٹاگون میں بی بی سی کے نامہ نگار کا کہنا ہے کہ اس نئی تقرری کی توقع پہلے سے کی جا رہی تھی اور امریکی محکمہء دفاع کے افسران کا کہنا ہے کہ اس کا مطلب جنرل ریکارڈو کی تنقید ہرگز نہیں ہے۔ حالانکہ ابو غریب جیل میں قیدیوں کے ساتھ بد سلوکی کے اسکینڈل کے سلسلے میں ان کے کردار پر کئی سوال اٹھے تھے ۔ ہمارے نامہ نگار کا کہنا ہے کہ پنٹاگون کے خیال میں عراق میں اقتدار کی منتقلی اور جاری تشدد کے پیشِ نظر امریکی کمانڈ کو مضبوط بنانے کی ضرورت ہے ۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||