BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 15 June, 2004, 20:00 GMT 01:00 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ملا کریکر الزامات سے بری
اسلامی شدت پسند جماعت انصار الاسلام کے بانی ملا کریکر
انصار الاسلام کے بانی ملا کریکر
ناروے کے سرکاری وکیل نے اسلامی شدت پسند جماعت انصار الاسلام کے بانی ملا کریکر کو تمام الزامات سے بری کر دیا ہے۔ ناروے کے اعلیٰ حکام کا کہنا ہے کہ ان کے پاس ملا کریکر کے خلاف عراق میں ہلاک کیے جانے والے سیاسی رہنماؤں کے قتل کے بارے میں شواہد نہیں ہیں۔

امریکہ اور اقوامِ متحدہ نے شمالی عراق سے تعلق رکھنے والی تنظیم انصار الاسلام کو دہشت گرد قرار دیا ہے۔

ناروے میں ملا کریکر کو انیس سو اکیانوے میں رفیوجی کی حیثیت تھی۔ لیکن دو ہزار تین میں جاری کیے جانیوالے ایک حکومتی آرڈر کے مطابق انہیں ملک بدر کردیے جانے کا خدشہ ہے۔ ملا کریکر کا کہنا ہے کہ انہوں نے دو ہزار دو میں انصار الاسلام کی رہنمائی ترک کر دی تھی۔

اس کے علاوہ انہوں نے کسی دہشت گرد گروہ سے تعلق کو مکمل طور سے مسترد کر دیا ہے۔

امریکہ کا اس سلسلے میں کہنا ہے کہ اس انصار الاسلام کا تعلق القاعدہ سے ہے اور واشنگٹن نے امریکی و برطانوی فوج پر حملوں کا ذمہ دار بھی اسی تنظیم کو ٹھہرایا ہے۔

ملا کریکر اس سال فروری میں جیل سے رہا کر دیے گئے تھے جبکہ حکام عراق میں امریکی و برطانوی فوج پر ہونیوالے حملوں کے سلسلے میں اور ملا کریکر کے دوسرے جرائم میں ملوث ہونے کے بارے میں ان کی تفتیش کر رہی ہے۔

لیکن منگل کے روز سرکاری وکیل ٹور اکسیل نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ملا کریکر کے خلاف کسی قسم کا مقدمہ دائر کرنے کا جواز ہی نہیں بنتا ہے۔ لہذا سینتالیس سالہ ملا کریکر کو پچھلے سال مکمل شواہد نہ ہونے کی بنا پر رہا کر دیا گیا تھا۔

ملا کریکر دو ہزار دو میں نیدرلینڈ ایئر پورٹ پر گرفتار کیے گئے تھے۔ اس کے بعد ایران نے انہیں پناہ دینے سے انکار کر دیا تھا جس کے بعد انہیں پورپ واپس بھیج دیا گیا تھا۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد