BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
مقتدی الصدرسےمعاہدے کےروشن امکان
News image
عراق میں موجود امریکی فوج نجف میں مقتدیٰ الصدر کے ساتھ جنگ ختم کرنے کے لئے مذاکرات کی بظاہر حامی نظر آتی ہے۔

ایک سینئر عراقی اہلکار کا کہنا ہے کہ اگرچہ امریکہ کی طرف سے سرکاری طور پر کچھ نہیں کہا گیا لیکن دکھائی یہی دیتا ہے کہ امریکہ مقتدی الصدر کےجنگ بندی کے معاہدے کو قبول کر لے گا۔

مقتدی الصدر نے اس شرط پر اپنی مہدی آرمی کو ہٹانے کا کہا ہے اگر امریکی فوج پیچھے ہٹ جائیں اور ان کے خلاف قتل کی انکوائری ختم کر دی جائے۔

بی بی سی کی نامہ نگار کا کہنا ہے کہ ماضی کے برعکس امریکہ اس مرتبہ مقتدیٰ الصدر کی پیشکش پر سنجیدگی سے غور کر رہا ہے۔ اصل میں امریکہ نجف کی صورتِ حال سے الجھا ہوا ہے اور وہ چاہتا ہے کہ تیس جون کو عراق میں اقتدار کی منتقلی سے قبل وہاں کے معاملات بہتر ہو جائیں۔

عراقی سلامتی کے مشیر موافق الربائی نے ایک اخباری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہیں امید ہے کہ امریکی فوج اور اس کے اتحادی مقتدیٰ الصدر سے ہونے والے معاہدے کی پاسداری کریں گے۔

انہوں نے کہا: ’اتحادی فوج نے اس حوالے سے ہونے والے مذاکرات کی حمایت کی ہے اور وعدہ کیا ہے کہ وہ معاہدے کا احترام کریں گے۔‘

موافق الربائی نے بتایا کہ معاہدہ الصدر اور عراقی گورننگ کونسل کے اراکین کے درمیان ہوا تھا اور اس کے تحت الصدر اپنے مزاحمت کاروں سے کہیں گے کہ وہ نجف سے باہر نکل جائیں جبکہ ملیشیا سے کہا جائے گا کہ وہ ہتھیار ڈال دے۔ مہدی آرمی کے مستقبل کا فیصلہ بھی بات چیت کے بعد ہی کیا جائے گا۔

اے ایف پی کے مطابق ایک سینئر امریکی کمانڈر نے کہا ہے کہ انہیں کافی امید ہے کہ الصدر اور اتحادی فوج کے درمیان معاہدہ طے پا جائے گا۔

تاہم انہوں نے یہ کہا کہ اتحادی فوج کے مطالبے کے تحت مہدی آرمی کا خاتمہ ضروری ہے۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد