BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 25 May, 2004, 22:44 GMT 03:44 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’اجالے‘ کی قیمت
اکتیس سالہ اسد اور انتیس سالہ اجالا کی شادی کی تصویر
اکتیس سالہ اسد اور انتیس سالہ اجالا کی شادی کی تصویر
اسد اوراجالا نے نو سال کی محبت کے بعد آخرکار شادی کر لی لیکن وہ اور ان کے خاندان مختلف مذہب ہونے کے سبب بہت بڑی قیمت چکا رہے ہیں۔

پچھلے کچھ سالوں سے اجالا اور اسد کے درمیان ملاقاتوں کا سلسلہ تھا لیکن ’چوری چھپے‘۔

دوسرے محبت کرنے والوں کی طرح وہ بھی چاہتے تھے کہ اُن کی شادی ہو جائے، اُن کا اپنا گھر ہو اور بچے ہوں۔

مختلف مذہب کے ہونے کی وجہ سے اکتیس سالہ اسد اور انتیس سالہ اجالا کے لیے اِن خوابوں کا حقیقت ہونا اتنا آسان نہ تھا۔

News image
اجالا اور اسد کی شادی نو سال کے طویل عرصے بعد کے ہوئی۔

بھارت میں ابھی بھی ہندو اور مسلمان ایک دوسرے کو غصے اور دشمنی کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ اس کے علاوہ پچھلے کچھ سالوں میں انڈیا کی مغربی ریاست بنگال، گجرات اور ممبئی میں ہندو مسلم فسادات بھی ہو چکے ہیں جس کے نتیجے میں اب تک ہزاروں افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

اجالا اور اسد کالج میں پہلی بار ملے تھے۔ اجالا کے والدین آزاد خیال کے مالک تھے۔ انہوں نے کبھی اجالا پر لڑکوں یا مختلف مذہبوں سے تعلق رکھنے والوں سے دوستی پر پابندی نہیں لگائی۔

وہ جانتے تھے کہ اسد ایک مسلمان ہے اور اس کا اجالا کے گھر ایک ’دوست‘ کی حیثیت سے آنا جانا تھا۔ لیکن انہیں یہ نہیں معلوم تھا کہ ان کی دوستی محبت میں بدل جائے گی۔

جب اجالا نے اپنے والد کو اس رشتے کے بارے میں آگاہ کیا تو انہیں شدید دھچکا لگا اور انہوں نے اس شادی سے صاف انکار کر دیا۔

News image
اجالا نے والد ’اشوک‘ جنہوں نے اس شادی کی زبردست مخالفت کی تھی۔

تقریبا اٹھارہ مہینے تک اجالا کے والدین نے اس کو اسد سے ملنے نہیں دیا۔

انہوں نے اجالا کی شادی ایک ہندو لڑکے سے طے کر دی جو کہ حالات کشیدہ ہونے کے سبب ٹوٹ گئی۔

اِس سلسلے میں اجالا کا کہنا تھا کہ اُس کے شوہر اور بھائیوں کا رویہ اس کے ساتھ نامناسب تھا۔

تقریباً شادی کے دس ماہ بعد اجالا اپنے گھر واپس آ گئی۔ اس دن کے بعد سے اجالا اور اس کے والد کے درمیان بات چیت کا سلسلہ ٹوٹ گیا۔

ادھر اسد اب بھی اجالا کا انتظار کر رہا تھا اور ایک بار پھر اسد اور اجالا کے درمیان پرانے پیار کا سلسلہ دوبارہ شروع ہوگیا۔

News image

اسد کے گھر والے ایک کٹر مسلمان ہیں۔ اجالا اُن کو اس وقت تک قبول نہیں جب تک وہ مسلمان نہیں ہو جاتی ہے۔

اجالا جانتی تھی کہ اگر وہ اسد سے شادی کرتی ہے تو اس کے والدین کو رسوائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اسد سے شادی کرنے کے بعد اسے اپنے ماں باپ کو یقینی طور سے چھوڑنا ہوگا۔

اس سے پہلے اجالا اور اسد نو سال تک اپنے ماں باپ کو شادی کے لیے مناتے رہے لیکن جب انہوں نے دیکھا کہ وقت نکلا جا رہا ہے اور خاطر خواہ جواب نہیں مل رہا ہے تو انہوں نے شادی کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

اس شادی پر اُن کے ماں باپ نے رضامندی تو ظاہر کر دی لیکن انہوں نے شادی میں شرکت سے انکار کر لیا۔

اِس وقت انہیں لوگوں کی طرف سے شدید رسوائی کا سامنا ہے اور وہ کسی ایسی جگہ چلے جانا چاہتے ہیں جہاں انہیں کوئی جاننے والا نہ ہو۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد