اسرائیل کے رفاہ آپریشن میں ’وقفہ‘ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اسرائیل نے کہا ہے کہ اس کی فوج غزہ کے پناہ گزین کیمپ رفاہ سے واپس چلے گئی ہے۔ فوجی حکام نے اس واپس جانے کے عمل کو چھ دن کی کارروائی کے بعد ایک ’وقفہ‘ کہا ہے۔ اسرائیل نے کہا ہے کہ وہ فلسطینی شدت پسندوں کو نشانہ بنا رہے تھے اور ان سرنگوں کو ختم کر رہے تھے جن سے اسلحہ سمگل ہوتا ہے۔ اس آپریشن میں جسے رین بو کہا جا رہا ہے کم از کم سات عام شہری ہلاک ہوئے ہیں۔ اسرائیلی سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ اس کارروائی میں چالیس سے زیادہ فلسطینی شدت پسند ہلاک ہوئے ہیں اور حالیہ وقفے کے بعد یہ دوبارہ شروع کی جائے گی۔ اقوامِ متحدہ کے مطابق اس آپریشن میں ایک ہزار سے زائد فلسطینی بے گھر ہوئے ہیں۔ جبکہ اسرائیلی فوجی حکام کے مطابق آپریشن میں صرف 56 عمارتیں مسمار کی گئی ہیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||