برطانیہ پناہ لینے کا رجحان کم | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
تارکینِ وطن کے بادے میں ایک سروے کے مطابق برطانیہ میں پناہ لینے کا رجحان کم ہو گیا ہے۔ نیشنل آڈٹ آفس کے تحت برطانیہ میں پناہ لینے کے لیے سال کے پہلے تین مہینوں میں تقریباً ساڑھے دس ہزار افراد نے درخواستیں کی تھیں۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ تعداد پچھلے سال کے ایک چوتھائی حصے کے بیس فیصد سے بھی کم ہے۔ نیشنل آڈٹ آفس کی طرف سے کیے گئے سروے کے اعدادشمار کے مطابق یہ پناہ حاصل کرنے کی درخواست کرنے والوں کی اب تک کی سب سے کم پناہ لینے والوں کی تعداد ہے۔ اس رپورٹ میں نیشنل آڈٹ سروے نے نشاندہی کی ہے کہ برطانیہ میں پناہ لینے والوں کے رحجان میں کمی یورپ کے مغربی ممالک کی وجہ سے بھی ہوئی ہے جہاں لوگوں نے پناہ لینے کے لیے اپنی درخواستیں جمع کرا رکھیں ہیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||