اسرائیلی فوج نے محاصرہ ختم کر دیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں تل سلطان کا چھ دن سے جاری محاصرہ ختم کر دیا ہے جس کے ساتھ ساتھ اس علاقے میں آپریشن رین بو نامی فوجی کارروائی رک گئی ہے۔ اس کارروائی میں چالیس سے زیادہ فلسطینی ہلاک ہوگئے تھے اور فلسطینیوں کے بہت سے گھر مسمار کر دیے گئے تھے۔ ایک فوجی ترجمان کے مطابق اسرائیلی فوج کی واپسی کا مقصد فلسطینی لوگوں کے لئے سہولت فراہم کرنا ہے۔ آپریشن رین بو کو شیرون حکومت کے اس علاقے سے انخلاء کی تیاریوں کا ایک حصہ کہا جاتا ہے۔ اصل تجاویز کو وزیرِ اعظم کی لیکود پارٹی نے مسترد کر دیا تھا اور ایک ہفتے میں نظرِ ثانی شدہ منصوبہ اسرائیلی کابینہ کے سامنے رکھا جائے گا۔ اس منصوبے میں غزہ اور غربِ اردن کی چار بستیوں سے مرحلہ وار انخلاء ہوگا۔ پیر کی صبح تل سلطان سے اسرائیلی ٹینک چلے گئے اور فلسطینیوں کے لئے آزادی سے گھومنے کی صورت فراہم کر گئے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ رفاہ میں ابھی تک سترہ لاشیں پڑیں ہیں جنہیں اسرائیلی فوج کی جانب سے لگائی گئی پابندیوں کے باعث دفن نہیں کیا جا سکا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||