BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 23 May, 2004, 03:18 GMT 08:18 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’بےگھر فلسطینیوں کو امداد چاہیئے‘
News image
فلسطینی پناہ گزینوں کے لئے اقوامِ متحدہ کے ادارے کا کہنا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی فوج نے جن لوگوں کے گھر مسمار کر کے انہیں بے گھر کر دیا ہے ان کی بڑھتی ہوئی تعداد کے لئے بھاری امداد کی ضرورت ہے۔

ادارے کے ایک اہلکار پیٹر ہینسن نے رفاہ کے پناہ گزین کیمپ کے تباہ شدہ علاقوں کا دورہ کیا جس کے دوران غصے سے بھرے ہوئے فلسطینیوں نے اقوامِ متحدہ کے رسد سے بھرے ہوئے ایک قافلے پر ہلہ بول دیا اور اقوامِ متحدہ کی گاڑیوں کی کھڑکیاں توڑ ڈالیں۔

ہینسن کی کیمپ میں موجودگی کے دوران ایک تین سالہ فلطسینی لڑکی کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ لڑکی کے رشتہ داروں کا کہنا تھا کہ وہ مٹھائی خریدنے کے لئے ایک دکان کی طرف جا رہی تھی کہ اسرائیلی فوجیوں نے اس کے سر پر گولی مار دی۔

تاہم اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اسے اس علاقے میں کسی فائرنگ کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔

جمعہ کو اسرائیلی فوج رفاہ کے کچھ علاقوں سے تین روزہ کارروائی کے بعد واپس چلی گئی تھی جس میں چالیس سے زیادہ فلسطینی ہلاک ہوئے ۔

تاہم رفاہ کے رہائشی فوجیوں کے جانے کے بعد تباہی دیکھ کر شدید غم و غصے میں ہیں۔ ان کے درجنوں گھر مسمار کر دیئے گئے ہیں اور سڑکیں ادھیڑ دی گئیں ہیں۔ حتٰی کہ ایک چڑیا گھر کو بھی تباہ کر دیا گیا ہے جس کے جانور یا تو مر کھپ گئے یا پھر بھاگ گئے۔

پیٹر ہینسن کا کہنا تھا کہ رفاہ میں بہت تباہی ہوئی ہے جو نا قابلِ قبول ہے۔

ادھر عالمی ادارۂ صحت کے ایک سینیئر اہلکار نے فلسطینی علاقوں میں صحت کی صورتِ حال پر تشویش ظاہر کی ہے اور کہا ہے کہ یہاں بہت خرابی ہو سکتی ہے۔

انہوں نے کہ غزہ میں سکیورٹی کے بحران اور فلسطینیوں پر پابندیوں کے باعث امراض کا بہت خطرہ ہے۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد