ہلاک شدگان کی نماز جنازہ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عراق میں ایک شادی کی تقریب پر امریکی حملے میں ہلاک ہونے والے چالیس افراد کی نماز جنازہ جمعرات کو ادا کی گئی۔ بدھ کو چالیس عراقی اس وقت ہلاک ہو گئے تھے جب امریکی فوج نے شادی کی ایک تقریب پر حملہ کر دیا تھا۔ سوگوارں نے کہا کہ مرنے والوں میں دو گلو کار بھائی بھی شامل ہیں جو شادی کی تقریب میں گانا گانے کے لیے بغداد سے سرحدی گاؤں گئے تھے۔ امریکی حملے میں مرنے والوں کی اکثریت شام کے ساتھ گاؤں کے رہنے والوں کی ہے ۔ مرنے والوں میں بچے بھی شامل ہیں۔ امریکی حکومت اس بات پر بضد ہیں کہ اس نے شادی کی تقریب پر حملہ نہیں کیا بلکہ ایک ایسے ٹھکانے کو نشانہ بنایا ہے جہاں غیر ملکی جنگجوؤں نے پناہ لے رکھی تھی۔ امریکی فوج نے ان الزامات کی تردید کی ہے کہ اس کے فوجیوں نے کسی شادی کی تقریب پرحملہ ہے۔ ترجمان کے مطابق اتحادی فوج نے جوابًا فائرنگ کی۔اور دعوی کیا کہ حملے کے بعد اس جگہ سے بہت بڑی رقم، شام کے پاسپورٹ اور سیٹلائٹ فون وغیرہ بھی ملے ہیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||