ایران میں امریکہ مخالف مظاہرہ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہزاروں ایرانیوں نے تہران کی سڑکوں پر عراق میں امریکی پالیسی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔ مظاہرین نے تہران میں برطانوی ایمبیسی پر پتھراؤ بھی کیا لیکن کوئی خاص نقصان نہیں ہوا۔ مظاہرین نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر نجف اور کربلا کے مقدس شہروں میں امریکی فوج کی کاروائی کے خلاف نعرے درج تھے۔ اس مظاہرے کی کال ایران کی مذہبی قیادت کی طرف سے دی گئی تھی جو عراق میں امریکی پالیسی کی شدید مخالف ہے۔ تہران میں بی بی سی کے نامہ نگار جم میور کے مطابق تین ہزار کے لگ بھگ افراد مظاہرے سے الگ ہوکر برطانوی ایمبیسی کی طرف آئے اور عمارت پر پٹرول بموں اور اینٹوں سے حملہ کیا۔ لیکن کوئی بڑا نقصان نہیں ہوا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||