کویت:عورتوں کو ووٹ کے حق کا بِل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کویت میں وزراء کی کونسل نے ایک مسودۂ قانون کے منظوری دی ہے جس کے تحت خواتین کو نہ صرف ووٹ ڈالنے کا حق حاصل ہوگا بلکہ وہ انتخابات میں حصہ بھی لے سکیں گی۔ یہ مسودۂ قانون اب کویت کی پچاس رکنی پارلیمان کے سامنے رکھا جائے گا۔ کویت کے امیر شیخ جابر الاحمد الجابر الصباح مسودۂ قانون کو پارلیمان کے سامنے رکھیں گے۔ پانچ سال قبل بھی ملک کی مقننہ نے ایک ایسی ہی کوشش کو قبائلی اور ’اسلامی‘ حلقوں کی طرف سے دباؤ کے باعث رد کر دیا تھا۔ تیل کی دولت سے مالا مال کویت میں خواتین سیاسی حقوق کے لئے کئی دہائیوں سے جُستجو کر رہی ہیں۔ کویت میں وزراء کی کونسل نے اپنے ہفتہ وار اجلاس کے بعد اعلان کیا کہ وہ انیس سو باسٹھ کے قانون میں ترمیم کے ذریعے زیادہ سے زیادہ لوگوں کو سیاسی عمل میں شریک کرنا چاہتی ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||