BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 15 May, 2004, 12:06 GMT 17:06 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
قریع اور پاؤل میں بات چیت کا امکان
News image
فلسطینی وزیرِ اعظم احمد قریع آج کسی وقت اردن میں امریکی وزیرِ خارجہ کولن پاؤل سے مذاکرات کریں گے۔

کولن پاؤل ایک اقتصادی کانفرنس کے سلسلے میں دیگر عالمی رہنماؤں کے ساتھ اردن پہنچ رہے ہیں۔

گزشتہ سال اقتدار سنبھالنے کے بعد احمد قریع کی امریکی انتظامیہ کے کسی اعلیٰ عہدیدار سے یہ پہلی ملاقات ہو گی۔

اردن میں عالمی اقتصادی فورم کے تحت ایک ہزار سے زائد وفود، سربراہانِ مملکت، وزراء اور سینکڑوں کمپنیاں اور غیر سرکاری تنظیموں کے نمائندے بھی موجود ہوں گے۔

خیال ہے کہ فلسطینی وزیرِ اعظم اور امریکی وزیرِ خارجہ کے درمیان ملاقات میں عراق کی تازہ ترین صورتِ حال اور عرب دنیا میں امریکہ کی جمہوری اصلاحات کے منصوبے پر بھی بات چیت ہوگی۔

اس کانفرنس میں پہلی مرتبہ شام بھی شریک ہو رہا ہے جہاں اس کے نمائندے اسرائیل کے کاروباری اور سیاسی رہنماؤں سے بات چیت کر سکیں گے۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد