امریکی کی’گردن زدنی‘ کی وڈیو | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
مسلمانوں کی ایک انتہا پسند ویب سائٹ نے ایک وڈیو دکھائی ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ عراق میں ایک امریکی کا سر تن سے جدا کیا جا رہا ہے۔ اس وڈیو میں پانچ افراد کو دکھایا گیا ہے جن کے منہ کپڑوں سے ڈھانپے ہوئے ہیں اوران میں سے ایک شخص امریکی یرغمالی کا سر ایک چاقوسے کاٹ رہا ہے۔ تاہم اس وڈیو کی اصلی ہونے یا نہ ہونے کی تصدیق ابھی تک نہیں ہو سکی۔ اس سے صرف چند لمحے قبل وہ شخص جس کی گردن بظاہر کاٹی گئی یہ کہہ رہا تھا کہ وہ امریکی ہے اور اس کا تعلق ریاست فلاڈلفیا سے ہے۔ یہ گروپ جس کے بارے میں خیال ہے کہ اس کا تعلق القاعدہ سے ہے کہتا ہے کہ اس نے امریکیوں کو عراقی قیدوں پر ٹارچر کا بدلہ لینے کے لئے مارا ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||