فلسطینیوں کے حق میں ووٹ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے بھاری اکثریت سے غزہ ، عرب اردن اور مشرقی یروشلم کے ان علاقوں پر جن پر اسرائیل نے 1967 میں قبضہ کر لیا تھا فلسطینوں کی خود مختاری کے حق میں ووٹ دیا ہے۔ جنرل اسمبلی میں فلسطینیوں کے حق میں ایک سو چالیس ووٹ ڈالے گئے جب کہ چھ ووٹ ان کی مخالفت میں ڈالے گئے۔ تاہم گیارہ ملکوں نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا۔ بحیرہ اوقیانوس میں واقع چار چھوٹے چھوٹے جزائر کے علاوہ اسرائیل اور امریکہ کے ساتھ کسی اور ملک نے ووٹ نہیں ڈالا۔ اس سے قبل امریکی صدر جارج بش نے ایک بیان میں کہا کہ وہ فلسطینی وزیر اعظم احمد قریع کو خط لکھنے کا ارادہ رکھتے ہیں جس میں وہ ان سے مشرقِ وسطی کے نقشہ راہ پر ایک مرتبہ پھر ان کی رائے دریافت کریں گے۔ گزشتہ ماہ صدر بش نے اسرائیلی وزیراعظم ایرئیل شیرون کے غرب اردن کی چند اسرائیلی بستیوں کے خالی کرنے کے منصوبے سے اتفاق کیا تھا۔ تاہم صدر بش نے کہا ہے کہ اس مسئلہ کے حل پر تمام فریقین کا متفق ہونا ضروری ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||