’مجرموں کو سزا دی جائے گی‘ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکہ کی داخلی سلامتی کی مشیر کونڈلیزا رائس نے کہا ہے کہ صدر بش نے اس بات کی ’گارنٹی‘ دی ہے کہ جو امریکی فوجی عراقی قیدیوں پر تشدد کے مرتکب ہوئے ہیں ان کے خلاف یقینی طور پر کارروائی کی جائے گی۔ کونڈولیزا رائس ایک عربی ٹی وی چینل کو انٹر ویو دے رہی تھیں۔ بغداد کی جیل میں قیدیوں پر انسانیت سوز مظالم کی خبریں منظر عام پر آنے کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال پر قابو پانے کے لیے امریکی صدر جارج بش نے دو عربی ٹی وی چینلوں کو انٹرویو دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ وایٹ ہاوس کے ترجمان نے کہا ہے کہ صدر بش عرب دنیا کو یہ باور کرانے کی کوشش کریں گے کہ یہ تصاویر ناقابلِ قبول ہیں۔ عرب دنیا میں اشتعال پیدا کرنے کے علاوہ ان قیدیوں پر مظالم ڈھائے جانے کی تصاویر نے واشنگٹن میں بھی ایک سیاسی تنازع پیدا کر دیا ہے۔ رپبلکن پارٹی کے ایک سینیٹر نے کہا ہے کہ اس یہ تصاویر اس حد تک قابل نفرت ہیں کہ ان سے انسانیت خود مجروح ہوئی ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||