دو امریکی فوجی، پانچ عراقی ہلاک | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
گزشتہ روز عراق میں پر تشدد واقعات میں پانچ عراقی اور دو امریکی فوجی ہلاک جبکہ سولہ عراقی اور دو امریکی فوجی زخمی ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق عراق کے شہر نجف میں امریکی بمباری سے پانچ عراقی ہلاک اور سولہ زخمی ہوگئے ہیں۔ خبروں میں کہا گیا ہے کہ امریکی فوج نے اس وقت ایک صنعتی علاقے پر بمباری کی جب نجف سے باہر ان کے اڈے پر مارٹر حملہ کیا گیا۔ ادھر بغداد کے جنوب میں ایک حملے میں اسلحہ ڈپو کی رکھوالی کرنے والا ایک امریکی فوجی ہلاک اور دو زخمی ہوگئے ہیں۔ بعد میں مغربی صوبہ انبار میں بھی ایک امریکی فوجی کو ہلاک کر دیا گیا۔ اس سے قبل اتوار کے روز امریکی فوجیوں پر ہونے حملوں میں مجموعی طور پر نو فوجی ہلاک جبکہ چالیس زخمی ہوگئے تھے۔ان حملوں میں تین عراقی بھی مارے گئے تھے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||