BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 28 April, 2004, 16:59 GMT 21:59 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
نیو یارک لائبریری کا غریب شہزادہ
نیو یارک شہر
نیو یارک شہر میں رہائشی سہولیات بہت مہنگی ہیں
ایک امریکی طالب علم نیو یارک میں رہائش کے لئے پیسے نہ ہونے کی وجہ سے آٹھ ماہ تک اپنی یونیورسٹی کی لائبریری میں سوتا رہا۔

سٹیون سینزیک نامی یہ طالب علم گزشتہ سال ستمبر سے رہائشی اخرجات پورے نہ کر پانے کی وجہ سے نیو یارک یونیورسٹی کی لائبریری میں سو رہے تھے۔ وہ ’کری ایٹو رائٹنگ‘ کا مضمون پڑھتے ہیں۔

سینزیک کا کہنا ہے کہ سالانہ پندرہ ہزار ڈالر وظیفہ حاصل کرنے اور ہفتے میں تیس گھنٹے کام کرنے کے باوجود ان کے پاس اتنے پیسے نہیں ہوتے کہ وہ کالج کی فیس ادا کرنے کے بعد وہ ایک کمرے کا کرایہ بھی ادا کر سکیں۔

سینزیک یونیورسٹی کے غسل خانے اور بیت الخلاء استعمال کرتا تھا اور اپنے کپڑے اور سامان رکھنے کے لئے لاکر استعمال کرتا رہا۔

اب یونیورسٹی کے منتظمین نے سینزیک کو موسم گرما کے لئے ایک کمرہ دے دیا ہے۔

حکام کو سنزیک کے بارے میں اُس کی اپنی ویب سائٹ پڑھ کر پتہ چلا۔

یونیورسٹی کی لائبریری چوبیس گھنٹے کھلی رہتی ہے اور وہاں تعینات سیکیورٹی گارڈوں نے سینزیک کی طرف بالکل دھیان نہیں دیا جو چھ چھ گھنٹے تک کرسی پر سوتا رہتا تھا۔

اس بات پر بھی حیرت کا اظہار کیا گیا ہے کہ لائبریری میں کسی نے سینزیک کے سونے اور خراٹے لینے پر بھی اعتراض نہیں کیا۔

اپنے تجربات ویب سائٹ پر شائع کرنے کی وجہ سے سینزیک یونیورسٹی کے دیگر طالب علموں میں مقبولیت حاصل کر لی تھی۔

گزشتہ سال نیویارک یونیورسٹی کو امریکہ کی گیارہویں مہنگی ترین یونیورسٹی قرار دیا گیا تھا۔

نیو یارک یونیورسٹی ایک سو اٹھاون طالب علموں کے ساتھ سن اٹھارہ سو اکتیس میں قائم ہوئی تھی۔ اب وہاں اڑتالیس ہزار طالب علم پڑھتے ہیں۔

بیرونی لِنک
بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد