شاہی کالج میں اسلامی نصاب | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
برطانیہ کے مشہور کالج ایٹن میں پڑھائے جانے والے مضامین میں اسلامی نصاب کا اضافہ کیا جا رہا ہے۔ برطانیہ کے اس کالج میں جہاں شاہی خاندان کے بچے بھی تعلیم حاصل کرتے ہیں اسلامی نصاب کا اضافہ اسلام کو بہتر طور پر سمجھانے کے لیے کیا گیا ہے۔ ایٹن کے ہیڈ ماسٹر ٹونی نے بتایا کہ یہ اس لیے ضروری تھا کہ یہاں سے تعلیم حاصل کرنے کے بعد ہمارے طالب علم بہتر شہری بن سکیں۔ انہوں نے بتایا کہ اسلامی تعلیمات دینے کے لیے سکول کے لیے ایک خصوصی معلم کا بھی بندوبست کیا جائے گا تاکہ سکول میں پڑھنے والے مسلم طالب علموں کی روحانی اور مذہبی ضروریات کو پورا کیا جا سکے۔ اس کے علاوہ نصاب میں عربی کورس بھی شامل کیا جا رہا ہے۔ سکول کے اس فیصلے سے طالب علموں کے والدین کو ایک خط کے ذریعے آگاہ کیا گیا۔ اس خط میں کہا گیا کہ مسقتبل قریب میں اسلام اور مغرب کے تعلقات دنیا کا ایک اہم موضوع رہے گا اور اسی لیے طالب علموں کو اسلام کے بارے میں آگاہ کرنے کی ضرورت ہے۔ سکول میں اینگلیکن چرچ کے چار پادری پہلے ہیں ملازم ہیں۔ اکیس ہزار پاونڈ سالانہ فیس لینے والے اس سکول سے فارغ التحصیل ہونے والے سابق طلباء میں برطانیہ کے اٹھارہ سابق وزراء خارجہ اور شاہی خاندان کے بہت سے افراد شامل ہیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||