BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 18 April, 2004, 04:00 GMT 09:00 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
خواتین کا ناچ گانا بند

خواتین کے گانوں پر پابندی
خواتین کے ناچ گانوں پر پابندی ایک بڑا مسئلہ ہے
افغانستان کے مشرقی صوبہ ننگرہار میں حکام نے مقامی ٹیلی ویژن پر خواتین کےناچ گا نوں پر پابندی عائد کردی ہے-

جلال آباد ٹیلی ویثرن کے ڈائریکٹر سید غفار نے پابندی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ گورنر ننگرہار حاجی دین محمد کی جانب سے ایک حکم نامے میں کیاگیا ہے جو گزشتہ روز جاری کیاگیا۔

انھوں نے مزید وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ ’ناچ گانا ہمارے مذہب اسلام ، ثقافت اور روایات کے خلاف ہے لہذا اس کی کسی بھی صورت میں اجازت نہیں دی جا سکتی‘۔

انہوں نے مزید معلومات دینے سے معذرت ظاہر کر دی۔

حکام کے مطابق صرف خواتین کے گانوں پر پابندی ہوگی جبکہ باقی مقامی نشریات چلتی رہیں گی-

2001 میں طالبان حکومت کے خاتمے کے بعد افغانستان میں خواتین کے حوالے سے یہ اپنے نوعیت کا پہلا اقدام ہے- طالبان اسلامی ملیشیاء نےاپنے پانچ سالہ دور حکومت میں لڑکیوں کی سکولوں کو مکمل طور پر بند کیا تھا جبکہ خواتین کے سرکاری ملازمتوں میں آنے پر بھی پابندی عائد کی تھی-

جلال آباد کے مقامی ٹی وی سے روزانہ تین گھنٹے کی ٹرانسمیشن نشر ہوتی ہے جو مغرب کے وقت شروع ہوتی ہے- ان پروگراموں میں اسلامی تعلیمات کے پروگرام، خبریں، مقامی ٹاک شو، فلم، تبصرے اور موسیقی کے پروگرام شامل ہوتے ہیں-

ننگرہار میڈیکل کالج کے ایک طالب علم حزب اللہ نے کہا کہ مقامی ٹی وی پر خواتین کے گیتوں پر پابندی انکی سمجھ سے باہر ہے- انھوں نے کہا کہ جلال آباد شہر کے زیادہ تر گھروں میں لوگوں نے کیبل لگائے ہوئے ہیں جس پر تیس سے زائد چینل آتے ہیں لیکن ان پر پابندی کی بات کوئی نہیں کرتا حالانکہ یہ سارے چینل غیر ملکی ہیں۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد