لکھنؤ بھگدڑ: اکیس خواتین ہلاک | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارت کے شہر لکھنؤ میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے ایک رکن کی سالگرہ کے دوران بھگدڑ مچ جانے سے کم از کم اکیس عورتیں ہلاک ہو گئی ہیں۔ یہ واقعہ شمالی اترپردیش کی ریاست میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما لال جی ٹینڈن کی سالگرہ کے موقعہ پر پیش آیا۔ ان کی سالگرہ پر ہزاروں افراد جمع ہوئے تھے۔ مقامی حکام کے مطابق لوگ وہاں یہ سن کر آئے تھے کہ وہاں مفت ساڑھیاں تقسیم کی جا رہی تھیں۔ بھارتی وزیرِ اعظم اٹل بہاری واجپئی بھی لکھنؤ سے آنے والے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔ لکھنؤ میں بی بی سی کے نامہ نگار رام دت ترپاٹی کا کہنا ہے کہ درجنوں افراد مردہ خانوں میں جمع ہیں تاکہ اپنے رشتہ داروں کی لاشوں کو پہچان سکیں۔ مقامی منتظم ارادھنا شکلا نے کہاکہ ایک واقعہ کی جانچ کے لئے ایک انکوائری مسٹر ٹینڈن ہر سال اپنی سالگرہ مناتے ہیں اور ریلی لگاتے ہیں۔ بی جے پی کی ایک مقامی رہنما سنیتا ورما کا کہنا ہے کہ لوگ سب سے پہلے ساڑھی لینے کے لئے بھاگے حالانکہ سب کو دینے کے لئے بہت ساڑھیاں تھیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||