BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 11 April, 2004, 17:10 GMT 22:10 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بھارتی سیٹھ: 7کروڑ پاؤنڈ کی کوٹھی
لکشمی مِتل
لکشمی مِتل
بھارتی نژاد ارب پتی لکشمی مِتل نے مغربی لندن میں ایک محل نما کوٹھی ستر ملین پاؤنڈ میں خریدی ہے جو اب دنیا کی سب سے مہنگی رہائش گاہ ہے۔

یہ کوٹھی کنسنگٹن گارڈنز میں واقع ہے۔اس کے پرانے مالک برنی ایکلسٹن ہیں اور اس کی نّوے کی دہائی میں وسیح پیمانے پر تزئین و آرائش ہوئی تھی۔

کہاجاتا ہے کے کوٹھی فرش اور ستونوں کے لئے سنگ مرمر اسی جگہ سے حاصل کیا گیا جہاں سے تاج محل میں استعمال ہونے والا سنگِ مرمر نکالا گیا تھا۔

کوٹھی کی تزئین و آرائش فون پارے جمع کرنے کے شوقین ایرانی ڈیوڈ خلیلی نے کی تھی۔

کوٹھی کے اندر ترک حمام، بال روم، عمدہ لکڑی سے بنی ہوئی آرٹ گیلری اور پیراکی کے لئے آراستہ تالاب ہیں۔ عمارت کی حفاظت کے لئے پینسٹھ خفیہ کمرے
ہیں۔

مِتل دنیاکی دوسری بڑی سٹیل مِل کے مالک ہیں اور ان کی ملکیت کا تخمینہ ساڑھے تین ارب پاؤنڈ کے قریب ہے۔

مِتل کے شمالی لندن میں گھر کی قیمت نو ملین پاؤنڈ ہے۔

گنیز بُک کے مطابق اِس سے پہلے دنیا کا سب سے مہنگا گھر ہانگ کانگ میں انیس سو ستانوے میں باسٹھ عشاریہ سات ملین پاؤنڈ میں فروخت ہوا تھا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد