نیپال : نو پولیس اہلکار ہلاک | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
مشرقی نیپال میں ماؤ نواز باغیوں نے ایک پولیس چوکی پر حملے کر کے کم از کم نو پولیس اہکاروں کو ہلاک کر دیا ہے۔ ماؤ نواز باغیوں کے اس حملے میں بیس افراد کے لاپتہ ہونے کی بھی اطلاع ہے۔ تاہم اس حملے میں ماؤ نواز باغیوں کے جانی نقصان کے بارے میں علم نہیں ہوسکا۔ اس حملے میں چار ہزار باغیوں نے حصہ لیا۔ یہ حملہ دارالحکومت کھٹمنڈو سے تین سو کلو میٹر جنوبی مشرق میں کیا گیا۔ دریں اثنا دارالحکومت کھٹمنڈو مسلسل چوتھے روز بھی پولیس اور ہزاروں مظاہرین میں جھڑپیں ہوئیں۔ چوتھے روز ہونے والے مظاہروں میں ایک سو چالیس افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ پولیس نے مظاہرین پر آنسو گیس کے گولے پھینکے اور مظاہرین نے پولیس پر پتھراؤ کیا۔ اتوار کے مظاہروں میں زخمی ہونے والے افراد میں دو سابق وزراء اور کئی سابق رکن اسمبلی بھی شامل ہیں۔ نیپال میں سیاسی جماعتیں پارلیمنٹ کی بحالی کا مطالبہ کر رہی ہیں۔ نیپال کے بادشاہ جینندرا نے اٹھارہ ماہ پہلے پارلیمنٹ کو برطرف کر دیا تھا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||