BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 02 April, 2004, 01:19 GMT 06:19 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بی بی سی چیئرمین: مائیکل گریڈ
۔
برطانیہ میں نشرو اشاعت کے شعبے سے طویل عرصے سے وابستہ مائیکل گریڈ کو بی بی سی کا نیا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔

مائیکل گریڈ جن کا ذرائع ابلاغ کی دنیا میں وسیع تجربہ ہے ماضی میں بھی کئی غیر سرکاری نشریاتی اداروں اور بی بی سی میں بھی انتظامی اسامیوں پر فائز رہے ہیں۔

مائیکل گریڈ بی بی سی کا انتظام ایک مشکل وقت میں سنبھال رہے ہیں۔ حال ہی میں بی بی سی کے چیئرمین گیون ڈیوس اور ڈائریکٹر جنرل گریگ ڈائک نے حکومت کے ساتھ عراق کے مہلک ہتھیاروں کے بارے میں ایک خبر نشر کرنے پر ایک طویل تنازعہ کے بعد مستعفی ہوگئے تھے۔

بی بی سی نے عراق جنگ میں شامل ہونے کے حکومتی فیصلے پر نشر کی جانے والی خبر میں غلطیاں کرنے کا اعتراف کیا تھا۔

مائیکل گریڈ اب بی بی سی کے بورڈ آف گورنر کے ساتھ مل کر ڈایریکٹر جنرل کی تعیناتی کریں گے۔

بی بی سی کے میڈیا کے نامہ نگار ٹورن ڈگلس نے کہا ہے کہ مائیکل گریڈ کا تقرر ایک ’محفوظ چوائس‘ ہے۔

مائیکل گریڈ کا تعلق ایک ایسے خاندان سے ہے جو ذرائع ابلاغ سے کافی عرصہ سے منسلک ہے۔ ان کے چچا لارڈ لیو گریڈ آئی ٹی وی کے بانیوں میں سے ہیں۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد